ویب ڈیسک: سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
ماہ مقدس رمضان المبارک کے ایک عشرے کے بعد سعودی عرب میں مسلمان عید کے تہوار کی تیاریاں کر رہے ہیں، جس کا فیصلہ چاند کی رویت پر ہوگا اور عید ممکنہ طور پر 30 یا 31 مارچ کو ہوگی۔وزارت افرادی قوت نے عید الفطر کے سلسلے میں چار روز کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جو 30 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی۔ اس کے علاوہ، عید الاضحیٰ پر 6 روز کی چھٹیاں بھی دی جائیں گی، جو 5 جون 2025 سے شروع ہو کر 10 جون 2025 تک جاری رہیں گی۔