عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغان سرحد پار سے ضلع باجوڑ میں شہری آبادی پر مارٹر گولہ باری کی گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے ہونے والی اس گولہ باری کے نتیجے میں باجوڑ کے علاقے سالارزئی میں ایک گھر پر مارٹر گولہ گر گیا جس سے چار سگے بھائی شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میں:
ساجد
ایاز
ریاض
معاذ
شامل ہیں۔
حملے میں ایک 5 سالہ بچہ شدید زخمی بھی ہوا ہے، جس کے باعث مقامی آبادی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ علاقہ مکینوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔اطلاعات کے مطابق افغان سرحد پار ٹبستہ لیٹئی کے مقام سے فائرنگ کی گئی۔ شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک فوج اور دیگر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے حملے کے ذمہ دار ٹھکانوں کو بھرپور جواب دیا ہے۔