بانی پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت رواں ماہ 28 مارچ کوہوگی‘

اسلام آباد (آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں بانی پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت رواں ماہ 28 مارچ کوہوگی۔سول جج میاں اظہر ندیم کیس پر سماعت کریں گے۔سابقہ سماعت پر بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال نہ آیاتھااورعدالت نے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی تھی۔بانی پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔