اپوزیشن تنقید نہ کرتی تو حکومت پھر تیل کی قیمت بڑھا دیتی،محمدزبیر

بحران کی صورت میں تیل کی 55روپے قیمت بڑھانے کی بجائے ریلیف دینا چاہیئے تھا
اسلام آباد(آئی این پی ) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اگر تنقید نہ کرتیں تو حکومت پھر 50روپے فی لیٹرتیل کی قیمت بڑھا دیتی،کیا بنگلا دیش ، سری لنکا اور انڈیا میں تیل کی قیمتیں بڑھائی گئیں؟۔ایک انٹرویو میں انہوں نیکہا کہ حکومت کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے پر نرخ بڑھانا تھے لیکن سیاست بچانے کیلئے 40 سے 50 روپے تک قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔عمران خان نے بھی اپریل اور مئی میں تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائی تھیں۔ عمران خان نے تیل کی قیمتیں برقرار رکھی تو کہا گیا کہ دیوالیہ کردیا ۔ کیا بنگلا دیش ، سری لنکا اور انڈیا نے تیل کی قیمتیں بڑھائیں؟بحرانی صورتحال میں حکومت کو تیل کی 55 روپے قیمت بڑھانے کی بجائے ریلیف دینا چاہیئے تھا، حکومت کے پاس تیل کا اسٹاک جو پڑا ہے وہ 65 ڈالر فی بیرل کے حساب سے خریدا ہوا ہے۔اپوزیشن جماعتیں اگر تنقید نہ کرتیں تو حکومت پھر 50روپے فی لیٹرتیل کی قیمت بڑھا دیتی۔