پاکستان کو درپیش سنگین خطرات کو سمجھناہوگا:محمدزبیر

ملک کی سب سی بڑی سیاسی جماعت کو اندر رکھ کر آپ حالات کو صحیح طریقے سے چلا سکیں گے تو یہ نہیں ہوگا
کراچی (آئی این پی )سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کیلئے بہت سارے محاذ کھلے ہوئے ہیں،پاکستان کو درپیش سنگین خطرات کو سمجھناہوگا،ملک کی سب سی بڑی سیاسی جماعت اپوزیشن کو اندر رکھ کر اگر آپ سمجھتے ہیںپاکستان کے حالات کو صحیح طریقے سے چلا سکیں گے تو یہ نہیں ہوگا۔ایک انٹرویو میں محمد زبیر نے کہا کہ بہ ظاہر سب لگتا ہے پرسکون ہے، سب ٹھیک ہے، لیکن بلوچستان اس وقت سیریس ہے، اسی طرح کے پی میں ہے ظاہر ہے ہمارے ہمسایوں کے ساتھ حالات اچھے نہیں ہیں، افغانستان کے ساتھ حالتِ جنگ ہے، بھارت سے حالات پہلے ہی خراب تھے۔انھوں نے کہا معیشت اتنی خراب ہے،لوگوں کی قوتِ خرید بھی متاثر ہوئی ہے، لوگ اب اپنے بچوں کیلئے فکر مند ہیں، موجودہ حکومت کیلئے بہت سارے محاذ کھلے ہوئے ہیں۔