شدید گرمی کی لہر موت کے خطرات بڑھا دیتی ہے، نئی تحقیق

رپورٹ کے مطابق تحقیق میں 13,556 سابق فوجیوں کو شامل کیا گیا
ہائی بلڈ پریشر، شوگر، دل کی ناکامی، گردے کی بیماری، فالج کی بیماری کی تشخیص ہوئی
کیلیفورنیا (آئی این پی )کیلیفورنیا یونیورسٹی لاس اینجلس کے ڈاکٹر ایون مائیکل شینن اور ان کے ساتھیوں نے شدید گرمی کی لہر اور موت کے خطرات کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا۔رپورٹ کے مطابق تحقیق میں 13,556 سابق فوجیوں کو شامل کیا گیا، جنہیں 1 اکتوبر 2015 سے 30 ستمبر 2021 تک ہائی بلڈ پریشر، شوگر، دل کی اسکمک بیماری، دل کی ناکامی، دائمی گردے کی بیماری، فالج یا شریانوں کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔نتائج سے معلوم ہوا کہ شدید گرمی کی لہر موت کے خطرے سے واضح طور پر جڑی ہوئی ہیں، مثال کے طور پر، 95ویں فیصدی حد میں موت کے امکانات کی نسبت 1.10 سے 1.14 کے درمیان تھی