ہیٹ ویو بوڑھا ہونے کی رفتار کو بڑھا دیتی ہے، تحقیق

لاہور(یٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف کیا گیا ہے کہ ہیٹ ویو کی شدت ہمارے بوڑھا ہونے کی رفتار کو بڑھا دیتی ہے۔ سائنسدانوں نے اس حوالے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے انتہائی درجہ حرارت اب پہلے سے زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے، جو اربوں انسانوں کی صحت کو وسیع پیمانے پر اور طویل المدتی نقصان پہنچا سکتا ہے۔اس تحقیق کیلیے سائنسدانوں نے تائیوان کے تقریباً 25 ہزار بالغ افراد کے 15 سال کے صحت کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا تو پتہ چلا کہ دو سال تک ہیٹ ویوز (شدید گرمی کی لہر) کے اثرات کا سامنا کرنے سے ایک شخص کی بائیو لوجیکل (حیاتیاتی) عمر میں آٹھ سے بارہ دن کی اضافی تیزی آسکتی ہے۔اس تحقیق ٹیم کی سربراہی کرنے والی اور یونیورسٹی ا?ف ہانگ کانگ کی اسسٹنٹ پروفیسر کوئی گاو? کے مطابق بظاہر تو 8 سے 12 دن کافی کم ہے لیکن اس میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا ہے۔ یہ تحقیق پیر کو جرنل نیچر کلائمٹ چینج میں شائع ہوئی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ کم دنوں کی وجہ ایک دو سال کی مدت پر کی گئی تحقیق تھی، لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہیٹ ویوز دراصل دہائیوں سے جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی جانتے ہیں کہ شدید گرمی اموات میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے، لیکن یہ ان اولین مطالعات میں سے ایک ہے جو گرمی کے طویل مدتی اثرات کا جائزہ لیتا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق  جن افراد نے دو سال کے عرصے میں چار مزید شدید گرمی کی لہروں کا سامنا کیا، ان کی حیاتیاتی عمر میں تقریباً نو دن بڑھ گئی۔ مزدور اور جو لوگ عموماً زیادہ وقت باہر گزارتے ہیں، ان پر اس کے اثرات زیادہ مرتب ہوتے ہیں اور ان کی حیاتیاتی عمر میں یہ اضافہ 33 دن تک پایا گیا۔