معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ ، وزیراعظم کا بلوم برگ کی رپورٹ کا خیر مقدم

پاکستان کا دوسرے نمبر پر ہونا  ملک کے لئے  ایک بڑی خوشخبری اور بین الاقوامی سطح پر اعتماد کا اظہار ہے
 ملائیشیا / اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی ادارے  بلوم برگ  کی پاکستان کے معاشی استحکام سے متعلق حالیہ رپورٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ ملکی معیشت پر بڑھتے ہوئے  عالمی اعتماد  اور حکومت کی درست اقتصادی پالیسیوں کا ثبوت ہے۔ عالمی درجہ بندی میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں  ترکیہ کے بعد پاکستان دوسرے نمبر پر ہے ، جو پاکستان کے لیے ایک بڑی خوشخبری اور بین الاقوامی سطح پر اعتماد کا اظہار ہے۔