بھارت نے روس سے تیل کی خریداری ختم کردی:بلوم برگ

 بھارت کی 5 بڑی آئل ریفائنریوں نے آئندہ ماہ کیلئے   روسی تیل کے آرڈر نہیں دئیے
واشنگٹن(آئی این پی )بھارت نے مغربی پابندیوں کے خدشات اور امریکی دبائو کے بعد   روس سے تیل کی خریداری تقریبا بند کر دی۔امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے دسمبر کے لئیروسی خام تیل کی خریداری میں کمی کر دی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی 5 بڑی آئل ریفائنریوں نے آئندہ ماہ کیلئے   روسی تیل کے آرڈر نہیں دئیے، معمول کے مطابق یہ آرڈرز موجودہ ماہ کی 10 تاریخ تک دے دئیے جاتے ہیں۔ادھر بھارت  سرکاری ریفائنری '  آئی او سی' نے اعلان کیا کہ وہ صرف غیر پابندی یافتہ سپلائرز سے روسی خام تیل خریدے گا