2 ماہ کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکہ کا دوسرا دورہ تعلقات میں واضح بہتری کا ثبوت ہے
سمجھا جاتا ہے خارجہ پالیسی، معیشت اور حساس ملکی معاملات پر ان کی بات ہی حتمی ہوتی ہے:امریکی جریدہ
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے امریکہ میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو طاقتور شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔امریکی جریدے نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دوسرے دورہ امریکا کو دو طرفہ تعلقات میں بہتری کا اشارہ قرار دیا ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ماہ میں عاصم منیر کا امریکا کا دوسرا دورہ تعلقات میں واضح بہتری کا ثبوت ہے۔امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چند ماہ پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو ظہرانہ دیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی طاقت ور شخصیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، سمجھا جاتا ہے کہ خارجہ پالیسی، معیشت اور حساس ملکی معاملات پر ان کی بات ہی حتمی ہوتی ہے۔امریکی جریدے نے لکھا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف پاک بھارت جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہیں جبکہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی تاحال یہ ماننے کو ہی تیار نہیں