ٹرمپ کو پانچ ممالک سے آبنائے ہرمز میں جنگی بحری جہاز بھیجنے کی امید

 توانائی کی مسلسل اور مستحکم فراہمی کو یقینی بنانا تمام فریقوں کی ذمہ داری ہے
لندن،بیجنگ،ٹوکیو،پیرس(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سے آبنائے ہرمز میں جنگی بحری جہاز بھیجنے کی اپیل پر مختلف ممالک کا ردِ عمل سامنے آگیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ جیسا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم خطے میں جہازرانی کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ متعدد آپشنز پر بات چیت کر رہے ہیں۔واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے سی این این کو بتایا کہ چین فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ بیجنگ ٹرمپ کی اپیل پر عمل کرے گا یا نہیں لیکن یہ ضرور کہا کہ توانائی کی مسلسل اور مستحکم فراہمی کو یقینی بنانا تمام فریقوں کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔امریکہ کو اپنا قریبی اتحادی سمجھنے والے ٹوکیو نے ابھی تک ٹرمپ کی اپیل پر کوئی سرکاری ردِ عمل جاری نہیں کیا