تھائی لینڈ کا مال بردار بحری جہاز آبنائے ہرمز میں حملے کا شکار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت جانے والا تھائی لینڈ کا ایک مال بردار بحری جہاز آبنائے ہرمز میں حملے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔ مئیوری ناری نامی یہ جہاز متحدہ عرب امارات کی خلیفہ پورٹ سے روانہ ہوا تھا اور بھارت کی کنڈلا بندرگاہ کی طرف جا رہا تھا کہ خلیج کی تجارتی گزرگاہ سے گزرتے ہوئے ایک نامعلوم گولے کا نشانہ بن گیا۔ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ کے باعث دنیا کی اس اہم ترین بحری گزرگاہ میں عدم استحکام پیدا ہو گیا ہے، جس کے دوران یہ ہنگامی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔تھائی نیوی کے مطابق حملے کا شکار ہونے والے جہاز میں موجود عملے کے 20 ارکان کو بچالیا گیا جبکہ 3 افراد تاحال لاپتا ہیں، جہاز تقریباً 178 میٹر لمبا اور 30 ہزار ٹن وزن رکھنے والا بلک کیریئر بتایا گیا ہے