ٹرمپ کا ایک بار پھر ایران کے خارگ جزیرے پر حملے کا عندیہ

 ایرانی حکام نے ممکنہ معاہدے کے لئے رابطہ کیا ، تاہم موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں
 سنا ہے ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای اب زندہ نہیں لیکن سپریم لیڈر کی موت کی خبر افواہ ہوسکتی ہے
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خارگ جزیرے پر حملے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ایرانی حکام نے ممکنہ معاہدے کے لئے رابطہ کیا ہے، تاہم موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں اور اس وقت مذاکرات کے لیے حالات مناسب نہیں۔ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا سنا ہے ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای اب زندہ نہیں لیکن سپریم لیڈر کی موت کی خبر افواہ ہوسکتی ہے۔صدر ٹرمپ نے دعوی کیاکہ امریکا نے ایران کو فوجی اور معاشی طور پر مکمل شکست دے دی، خارگ جزیرے کا زیادہ تر حصہ مکمل طور پر تباہ کر دیا، ممکن ہیکہ خارگ جزیرے پر صرف تفریح کے لیے چند بار اور حملہ کریں۔صدر ٹرمپ نے کہا ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں یا نہیں، یہ ابھی واضح نہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے تیل لینے والے ممالک اس راستے کی سکیورٹی خود یقینی بنائیں، امریکا ان ممالک کے ساتھ بحری گزرگاہ کے تحفظ کیلئے تعاون کریگا، یہ ہمیشہ ٹیم ورک ہونا چاہیے، اب دنیا امن اور استحکام کی طرف بڑھیگی۔امریکی صدر نے یہ بھی دعوی کیا کہ ایران تنازع ختم کرنے کیلئے ڈیل کرنا چاہتا ہے لیکن ابھی تک ایران کی پیش کردہ شرائط اچھی نہیں۔