عالمی بازار میں سونے کا بھائو 85 ڈالر اضافے سے 4485 ڈالر فی اونس رہا
کراچی (آئی این پی) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ‘ منگل کے روز بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھائو 8500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھائو 7288 روپے اضافے سے 4 لاکھ 3 ہزار688 روپے ہے، منگل کے روز ملک میں 10 گرام سونے کا بھا پہلی بار 4 لاکھ روپے ہوگیا ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھائو 85 ڈالر اضافے سے 4485 ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔