چاند نظر نہ آیا، یکم محرم کل یوم عاشور26جون کو ہوگا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم محرم الحرام 17 جون بروز بدھ جبکہ یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت لاہور میں گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی ، زونل کمیٹی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سپارکو کے ممبران بھی شریک ہوئے، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر منعقد ہوئے۔بعدازاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبد الخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں کسی مقام سے محرم کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا یکم محرم الحرام 17 جون بروز بدھ کو ہوگی،یوم عاشور جمعہ 26 جون کو ہوگا۔