لاہور(سپیشل رپورٹر)محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں یکم محرم الحرام 17 جون جبکہ یوم عاشور 26 جون کو ہوگا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ملانا عبدالخبیر آزاد زیر صدارت لاہور کی بادشاہی مسجد میں محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران کے ساتھ محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک تھے۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔