بنگلا دیش اور مصر کا ایران امریکہ معاہدے کا خیر مقدم

ڈھاکہ، قاہرہ (آئی این پی )بنگلا دیش اورمصر نے ایران امریکا معاہدے کا خیر مقدم کیاہے ۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابقبنگلہ دیش نے کہا ہے کہ ہم مسلسل کشیدگی میں کمی اور تنازع کے حل کے لیے سفارت کاری کی حمایت کرتے رہے ہیں۔بنگلا دیش نے مثبت پیش رفت میں کردار ادا کرنے والے تمام فریقوں اور سہولت کاروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ معاہدے پر نیک نیتی کے ساتھ عمل کیا جائے گا اور یہ دیرپا اور پائیدار ثابت ہو گا۔بنگلا دیش کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطی میں امن و استحکام علاقائی اور عالمی امن، سلامتی اور ترقی کیلئے نہایت اہم ہے۔دوسری جانب مصری وزارت خارجہ نے مشرق وسطی میں جاری جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا ایران معاہدے کاخیر مقدم کیا ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ معاہدے سے علاقائی،عالمی سلامتی واستحکام کی بحالی میں مدد مل سکتی ہے۔