معاہدے کا خیرمقدم، پاکستانی کوششیں قابل ستائش ہیں:چین

 امیدہے  دونوں ممالک طے شدہ شیڈول کے مطابق معاہدے پر دستخط کریں گے:وزارت خارجہ
بیجنگ(آئی این پی )چین نے امریکا اور ایران کے درمیان پہلے مرحلے کی مفاہمتی یادداشت کے متن پر اتفاق رائے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پیش رفت میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو مثبت پیش رفت سمجھتا ہے۔پاکستان کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتتے ہوئے چینی ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک طے شدہ شیڈول کے مطابق معاہدے پر دستخط کریں گے