بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کرنا شروع کردیا‘ایران حتمی جوہری معاہدے تک نہ پہنچا تو دوبارہ حملہ کریں گے:امریکی صدر
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کرنا شروع کردیا، عبور کرنے والے کئی بحری جہازوں پر تیل لدا ہوا ہے۔اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز عبور کرنے والے بحری جہاز جنوب کے محفوظ علاقے کی جانب رواں دواں ہیں، جہازوں کے سفر کے لیے دیگر راستے بھی موجود ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ اسرائیلی وزیراعظم کی مخالفت کے باوجود طے پایا، اگرایران حتمی جوہری معاہدے تک نہ پہنچا تو وہ دوبارہ حملہ کریں گے۔