وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین‘ فیلڈ مارشل کی ثابت قدم حمایت کو سراہتا ہوں:بلاول بھٹو

کراچی(آئی این پی ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے امریکہ ایران امن معاہدے کا خیر مقدم  کرتے ہوئیکہا ہے  کہ امن معاہدہ کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے، مثبت پیشرفت عمل میں شامل تمام فریقین کی مدبرانہ قیادت اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔جاری بیان کے مطابق  بلاول بھٹو نے کہا کہ عمل کو آگے بڑھانے میں وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، علاقائی استحکام کیلئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ثابت قدم حمایت کو سراہتا ہوں۔