پنجاب کے 4اضلاع میں پولیو وائرس

سندھ 14، پختونخوا 8، بلوچستان 6 کے 4اضلاع میں پولیو وائرس پایا گیا :انسداد پولیو پروگرام 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) گزشتہ ماہ ملک بھر سے 116 ماحولیاتی نمونے پولیو کی جانچ کیلئے جمع کیے گئے جن میں سے 47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کی انتظامیہ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق پولیو وائرس 34 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا جبکہ تمام ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی ہے۔ سندھ کے 14 اضلاع ، خیبر پختونخوا کے 8، بلوچستان کے 6 ، پنجاب کے 4 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے ایک ایک ضلع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ انسدادِ پولیو پروگرام نے کہا ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس سنگین خطرہ ہے، والدین بچوں کو بار بار پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔