پیپلزپارٹی لاہور کے 4 ڈسٹرکٹ 40 سال تک کام کرتے رہے ،کارکردگی صفررہی
لاہور (کرائم رپورٹر )پیپلزپارٹی نے لاہور میں چار ڈسٹرکٹ ختم کر کے 10 ٹائون بنانے کا فیصلہ کر لیا ،لاہور شہر کے 9 ٹائون اور ایک کنٹونمنٹ ٹائون بنایا جائے گا ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زراداری نے صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف کو لاہور میں دس ٹائون جلد بنانے کی ہدایت کر دی،راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر پیپلزپارٹی تنظیم نے لاہور میں 10 ٹائون بنانے کا ستر فیصد کام کر لیا ،پیپلزپارٹی لاہور کے 4 ڈسٹرکٹ 40 سال تک کام کرتے رہے مگر کارکردگی صفر رہی ،بلاول بھٹو نے کاردگردگی مایوس کن ہونے کے باعث لاہور کے چاروں ڈسٹرکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا،پیپلزپارٹی لاہور میں دس ٹائونوں کو نئی تنظیمیں بنیں گئی ،ہر ٹائون کا اپنا صدر، جنرل سیکرٹری ، سیکرٹری اطلاعات، خرانچی ، سینئر نائب صدر اور نائب صدر ہو گا۔