3250لٹر ناقص دودھ تلف

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے معیاری دودھ کی فراہمی کے مشن کے تحت گجومتہ اور اطراف میں کریک ڈاوٓن کرتے ہوئے 3لاکھ لٹر دودھ کی چیکنگ کی اور 3ہزار 250لٹر ناقص دودھ تلف کر کے مقدمہ درج کرا دیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق فیروزپور روڈ پر ایل ڈبلیو این 3243نمبری گاڑی کی چیکنگ، جعلی دودھ برآمد کر کے تلف کر دیا، تلف کردہ دودھ میں پاوٓڈر، ممنوعہ پاوٓڈر کی ملاوٹ اور فیٹ کی کمی پائی گئی، موقع پر جدید ترین لیکٹوسکین سے کیے گئے دودھ کے ٹیسٹ ناقص قرار پائے۔