کل سے ہیٹ ویو راتیں بھی گرم،آندھی،سورج آگ برسائے گا

بدھ جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دوران ٹمپریچر 40 سے 43 ڈگری سیلسئیس تک بڑھے گا، جو اپریل کے دوران لاہور میں شدید ترین ٹمپریچرز میں شمار ہو گا،ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی شدید لپیٹ میں رہیں گے
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں سورج آگ برسانے کا آغاز کرے گا، سورج کی آتش باری کا یہ سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہے گا بلکہ اس کے بعد بھی لاہور میں شدید گرمی ہو گی۔ میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنت نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ فضا میں ہوا کا زیادہ دباؤ ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہو گا جس کے باعث ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔۔لاہور میں کسی حد تک اتوار کا دن قدرے کم گرم رہین گے، اتوار سے گرمی کی نئی لہر اپنا جلوہ دکھائے گی جو لاہور میں پیر کے روز زیادہ محسوس کی جائے گی۔منگل سے اتوار تک سورج پوری آب و تاب کے ساتھ اپنے وجود کو محسوس کروائے گا۔منگل، بدھ جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دوران ٹمپریچر 40 سے 43 ڈگری سیلسئیس تک بڑھے گا، جو اپریل کے دوران لاہور میں شدید ترین ٹمپریچرز میں شمار ہو گا۔سندھ میں اتوار کے روز سے آنے والی گرمی کی لہر زیادہ شدید ہو گی۔ سندھ کے کئی شہروں میں ٹمپریچر اپریل کے پہلے ہی ہفتے 43 اور 44 ڈگری سیلسئیس تک پہنچ گئے تھے۔ اس اتوار کو وہاں زیادہ گرمی ہونے کا خدشہ ہے۔میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ کے مطابق 14 اپریل سے ملک کے بیشتر جنوبی علاقے گرمی کی شدید لپیٹ میں رہیں گے، سندھ ، جنوبی پنجاب ،بلوچستان میں 13 سے 18 کے دوران درجہ حرارت "معمول سے" 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں (شمالی پہاڑی علاقوں) میں 14 سے 18 اپریل کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران راتیں بھی گرم ہوں گی، گرمی کی لہر کے باعث آندھی، جھکڑ چلنے کی توقع بھی ہے