کراچی میں ڈی ایچ اے کے علاقے میں ایک بار پھر زلزلہ محسوس، شدت 2.5 ریکارڈ

کراچی میں ڈی ایچ اے کے علاقے میں ایک بار پھر زلزلہ محسوس، شدت 2.5 ریکارڈ

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

 زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔یہ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت 2.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔ اُس وقت زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب مشرق میں 3 کلومیٹر کے فاصلے پر اور گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں یکم جون سے اب تک 40 سے زائد زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ ان تمام زلزلوں کی شدت معمولی رہی ہے، تاہم مسلسل زلزلوں نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل زلزلے کسی ممکنہ فالٹ لائن کی سرگرمی کی علامت ہو سکتے ہیں، اس لیے صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔