بلوچستان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز رکھنی سے 5 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 37 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔