بلوچستان کے ضلع چمن اور قریبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز چمن سے تقریباً 120 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے بعد مقامی افراد گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔