ڈاکے ، چوریاں، شہری خوفزدہ، پولیس ، بے بس

جوہرٹاون اور نولکھا سے گاڑیاں، گڑھی شاہو ،,اچھرہ میں بھی وارداتیں 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈاکے ، چوریاں، شہری خوفزدہ، پولیس ، بے بس ہوکر رہ گئی شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گڑھی شاہو میں انور سے1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون۔نواب ٹاون میں خالد سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,اچھرہ میں محسن سے 1لاکھ10 ہزار روپے اور موبائل فون,گوالمنڈی میں اویس سے1 لاکھ روپے اور موبائل فون, ساندہ میں طارق سے1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.جوہرٹاون اور نولکھا سے گاڑیاں جبکہ مغل پورہ سمن آباد اور گارڈن ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔