پاکستان سمیت دنیا بھر میں باپ سے محبت کے اظہار کیلئے ’’ ورلڈ فادر ڈے ‘‘ اتوار کو منایا گیا

جہانیاں(آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں باپ سے محبت کے اظہار کیلئے ’’ ورلڈ فادر ڈے ‘‘ 15جون اتوار کو منایا گیا ہر برس ماہ جون کے تیسرے اتوار کو اس دن کے منانے کا مقصد باپ کی عظمت،عزت و وقار کا اعتراف اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں مقررین نے باپ کے مقام و مرتبے اور عظمت کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا جبکہ نوجوانوں نے اپنے فادرز کو کارڈز ،پھول اور تحائف پیش کیے۔