نیویارک سے لاس اینجلس تک ٹرمپ مخالف ریلیاں، فوج کی تعیناتی پر عوام برہم

 ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی آزادی اظہار اور شہری حقوق کے منافی ہے،مظاہرین
واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے مختلف بڑے شہروں میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے شہری علاقوں میں فوج کی تعیناتی کو طاقت کے غیر ضروری استعمال سے تعبیر کیا اور کہا کہ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی آزادی اظہار اور شہری حقوق کے منافی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک سے لے کر لاس اینجلس تک امریکا کے بڑے شہروں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نکالی گئی ریلیوں اور مارچز میں دس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔