آگ 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، ہالی ووڈ کی پہاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ‘ جو بائیڈن نے دورہ اٹلی ملتوی کردیا
لاس اینجلس (آئی این پی )امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات پر لگنے والی آگ 26 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیل گئی جس کے نتیجے میں کم ازکم 5 افراد ہلاک اور 1500 عمارتیں جل کر خاکستر ہوگئیں، آتشزدگی کے واقعے کے باعث امریکی صدر جو بائیڈن نے دورہ اٹلی ملتوی کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق گورنر گیون نیوسم نے بتایا کہ لاس اینجلس کائونٹی میں ہوا سے لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، آگ نے ہالی ووڈ کی پہاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے جہاں انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔