قاہرہ (آئی این پی )گلوبل مارچ ٹو غزہ میں شرکت کے لیے مصر پہنچے نیلسن منڈیلا کے نواسیکا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا۔ نیلسن منڈیلا کے نواسے زیوویلی ویلیے مینڈیلا کا کہنا ہے کہ وہ قاہرہ میں چیک پوائنٹ پر موجود ہیں اور ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گلوبل مارچ ٹو غزہ اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑنے کی تحریک ہے جس نے غزہ کو قحط کے دہانے پر دھکیل دیا ہے، مارچ میں 80 سے زائد ممالک کے تقریبا 4,000 رضاکار شامل ہوں گے۔