کراچی: ایم کیو ایم لندن کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی (آئی این پی ) کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ لندن کے انتہائی مطلوب ملزم محمد نورالدین عرف عرشی عرف بابا کو گرفتار کر لیا گیا۔رینجرز اور پولیس نے کورنگی ساڑھے 5 نمبر پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد مشترکہ کارروائی کی اور ملزم محمد نورالدین عرف عرشی عرف بابا کو گرفتار کیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ، لینڈ گریبنگ، بھتا خوری اور ڈکیتی میں ملوث رہا، اس سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔ملزم نے لانڈھی و کورنگی میں متعدد جرائم کا اعتراف کیا۔