کراچی :کا لعدم تنظیم کے 4 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

گرفتار دہشت گردوں میں سرغنہ بھی شامل‘متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے‘مقدمہ درج
کراچی(آئی این پی )کراچی میں سی ٹی ڈی نے ایک  کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 4 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے ٹیکنیکل بنیادوں پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار دہشتگردوں میں رعایت حسین عرف حمزہ عرف مولوی شامل ہے جو کالعدم زینبیون بریگیڈ کا سرغنہ بتایا جا رہا ہے، جبکہ دیگر گرفتار ملزمان میں حسین املاق، ساجد علی اور محمد عسکری شامل ہیں۔گرفتار دہشتگرد شہر میں ہونے والی متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں بھی ملوث رہے ہیں تاہم گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے