کراچی: فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

ٹارگٹ کلنگ، بھتہ وصولی، بم دھماکوں اور اغوا برائے تاوان میں ملوث ہونے کا اعتراف
کراچی (آئی این پی ) کراچی  میں  شیرشاہ کے علاقے سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا۔تفصیل کے مطابق کراچی میں رینجرز اور کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ  (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر شیرشاہ کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم محمد نور عرف خم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم نے تفتیش کے دوران ٹارگٹ کلنگ، بھتہ وصولی، بم دھماکوں اور اغوا برائے تاوان میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے