منڈی ٹائون کے قریب ثمرہ بتول سمیت دیگرافراد کو گھر میں گھس کرفائرنگ کانشانہ بنایا گیا
بھکر (مانیٹرنگ ڈیسک)بھکر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پیپلزپارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ بھکر کے علاقے منڈی ٹائون کے قریب گھر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعہ میں پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔