پیپلز پارٹی کی پنجاب میں ضلعی سطح پر نامزدگیوں کیلئے کمیٹی قائم

سربراہ حسن مرتضیٰ ،کمیٹی لیڈرشپ اور کارکنوں کے درمیان رابطے مضبوط بنائے گی 
لاہور(کرائم رپورٹر )پیپلز پارٹی کی پنجاب میں ضلعی سطح پر نامزدگیوں کے لیے صوبائی ٹاسک کمیٹی برائے تنظیمی امور قائم کر دی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صدر پی پی پی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے 9رکنی کمیٹی بنادی جس کے سربراہ سید حسن مرتضیٰ ہوں گے۔کمیٹی ممبران میں چودھری اسلم گل، اورنگزیب برکی ،میاں مصباح ا لرحمن، عثمان ملک، نوید چودھری ،فیصل میر، بشری ٰمنظور مانیکا اور نسیم صابر چودھری شامل ہیں۔ کمیٹی مقامی لیڈرشپ اور کارکنوں کے درمیان رابطے اور تنظیمی فریم ورک کو مضبوط بنائیگی۔