الیکٹرک سائرن، بم ڈسپوزل سوٹ، بم بلینکٹ، مائن ڈیٹیکٹرز اور سنیک کیمرے شامل ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر): حکومت پنجاب نے صوبے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اہم پیش رفت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کے لیے 500 ملین (50 کروڑ) روپے کی خطیر لاگت سے جدید ترین حفاظتی و امدادی آلات خرید لیے گئے ہیں، جن کی سول سیکرٹریٹ لاہور میں باقاعدہ نمائش کی گئی اور ان کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کے ہمراہ اس نمائش کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سول ڈیفنس تسنیم علی خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان جدید آلات میں ایئر لفٹ ڈرون، بم ڈسپوزل روبوٹ، اینٹی ڈرون گن، الیکٹرک سائرن، بم ڈسپوزل سوٹ، بم بلینکٹ، مائن ڈیٹیکٹرز اور سنیک کیمرے شامل ہیں