لاہور(کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس خرم شکور سے نئے تعینات ہونے والے ایس پیز اور ڈی ایس پیز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس اسد سرفراز خان بھی موجود تھے۔ ایس پی رائٹ مینجمنٹ پولیس ملتان ریجن تنویر احمد، ایس پی آر ایم پی سرگودھا ریجن اختر حسین سمیت نئے تعینات ہونے والے 9 ڈی ایس پیز ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی آر ایم پی خرم شکور نے رائٹ مینجمنٹ پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی۔ انھوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو رائٹ مینجمنٹ پولیس کے خدوخال، اغراض و مقاصد، قوانین اور اہداف بارے آگاہ کیا۔ آر ایم پی کے افسران و اہلکار دوران ڈیوٹی سکیورٹی ایس او پیز اور وسائل کا درست استعمال یقینی بنائیں۔ مشکل ترین حالات میں نظم و ضبط، صبر و تحمل اور ثابت قدمی آپ کا طرہ امتیاز ہونا چاہیے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویڑن کے تحت لاء اینڈ آرڈر کو یقینی بنانا آر ایم پی کا مشن ہے۔ ڈی آئی جی آر ایم پی پولیس اسد سرفراز خان نے کہا کہ رائٹ مینجمنٹ پولیس جدید تکنیک اور پیشہ ورانہ مہارت سے حکومتی ویڑن کو حقیقی معنوں میں عملی جامہ پہنائے گی۔ ریجنز اور اضلاع میں تعینات آر ایم پی کے افسران و جوان بلند حوصلہ اور بہترین ٹریننگ سے لیس ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رائٹ مینجمنٹ پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والے افسران نے ایڈیشنل آئی جی آر ایم پی کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔