اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایڈوانس ٹیکس وصولی کی رقم کی واپسی کی درخواست پر 2 ماہ میں فیصلہ نا کرنے پر کمشنر ان لینڈ ریونیو پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا۔ پی ٹی اے سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں ایک ارب 37 کروڑ روپے کٹوتی کیخلاف کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے جاری کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے خلاف پی ٹی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو پی ٹی اے کی اضافی ٹیکس واپس کرنے کی درخواست پر 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا