محرم جلوس لائسنس،حکومت چار ماہ کے اندر نئی اور جامع پالیسی تشکیل دے:ہائیکورٹ

لاہور(آن لائن)محرم الحرام کے جلوسوں کے لائسنسوں پر ہر سال پیدا ہونے والے تنازعات کے خاتمے کے لیے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو چار ماہ کے اندر نئی اور جامع پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ موجودہ پالیسی پرانی ہو چکی ہے اور اسے سیکیورٹی تقاضوں اور آئینی حقوق کے مطابق ازسرِنو مرتب کیا جانا چاہیے۔جسٹس انوار حسین نے سید مجیب علی گیلانی کی درخواست پر 13 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ حکومت اور محکمہ داخلہ نئی پالیسی میں محرم کے جلوسوں کے نئے لائسنسوں کے اجرا، موجودہ لائسنسوں کی تجدید، معطلی، منسوخی اور اصل لائسنس ہولڈر کی وفات کے بعد اختیار کیے جانے والے طریقہ کار کو واضح کریں۔ فیصلے کے مطابق تاریخی جلوسوں، نئے لائسنسوں اور متنازع دعوؤں سے متعلق بھی یکساں اور شفاف ضابطے بنائے جائیں۔عدالت نے قرار دیا کہ محرم کے جلوسوں پر نئے لائسنسوں کی مستقل پابندی مناسب نہیں اور نہ ہی کسی مرحوم کے نام پر جاری لائسنس کی بحالی سے انکار قانون کے مطابق ہے