ایران پر7گھنٹے بارود کی بارش‘7فوجی شہید‘30شہری زخمی صرف ایک آپشن‘معاہدہ یا تباہی:ٹرمپ

ایران پر حملوں میں لڑاکا طیاروں، ڈرونز ‘ بحری جہازوں سے جدید اور انتہائی درست نشانہ لگانے والے ہتھیار استعمال کئے گئے‘میزائل ‘ ڈرون مراکز اورفوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا
حملوں کا مناسب وقت پر فیصلہ کن جواب دیا جائے گا ‘ سیستان و بلوچستان صوبے کے علاقے ایرانشہر کے قریب  امریکی میزائلوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا:ایرانی فوج
واشنگٹن‘تہران(مانیٹرنگ ڈیسک‘آن لائن ) امریکی فوج نے ایران کے خلاف ایک اور بڑے فوجی آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے  ایران میں درجنوں فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائی تقریباً سات گھنٹے تک جاری رہی، جس کا اختتام امریکی مشرقی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہوا۔ اس دوران لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور بحری جنگی جہازوں سے جدید اور انتہائی درست نشانہ لگانے والے ہتھیار استعمال کیے گئے۔بیان کے مطابق حملوں کا مرکز آبنائے ہرمز کے قریب واقع ایرانی فوجی تنصیبات اور ساحلی علاقے تھے۔ امریکی افواج نے ایرانی میزائل اور ڈرون مراکز، بحری صلاحیتوں، ساحلی دفاعی نظام اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔دریں اثناء ایرانی فوج نے کہا ہے  جنوب مشرقی ایرانشہر میں واقع بمپور گیریژن پر امریکی حملے میں 388 ویں بریگیڈ کے 7 اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فوج نے حملے کو بزدلانہ جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مناسب وقت پر فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق حملہ سیستان و بلوچستان صوبے کے علاقے ایرانشہر کے قریب واقع بمپور گیریژن پر کیا گیا، جہاں امریکی میزائلوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 13 امریکی میزائل فوجی بیرکوں پر داغے گئے، جن کے نتیجے میں 388 ویں بریگیڈ کے سات اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔ فوج کے مطابق حملے میں فوجی مہمان خانہ، گارڈ پوسٹس اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا