لاہور (کرائم رپورٹر ) لیسکو انتظامیہ کی تمام سرکلز کو بلنگ میٹرز کی تصاویر کے مطابق کرنے کی ہدایت، ایکوریٹ بلنگ کے لیے میٹر ریڈرز کو نئے جدید موبائل فونز فراہم کئے جائیں گے،لیسکو 2580 سے زائد نئے جدید موبائل فون خریدے گی، ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے نئے موبائل فون خریدنے کی منظوری دے دی، لیسکو کے متعدد میٹر ریڈرز کے پاس پرانے اور خستہ حال موبائل فون ہیں، پرانے موبائل فونز پر ریڈنگ کی تصاویر لینے میں مشکلات کا سامنا تھا، لیسکو میں ایکوریٹ سنیپ ریڈنگ کی شرح 98 فیصد ہے ،لیسکو انتظامیہ کی جانب سے سنیپ ریڈنگ کی شرح 100 فیصد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔