تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

 مغلپورہ، ہربنس پورہ، فیصل ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں بھی سینکڑوں تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا
لاہور(کرائم  رپورٹر)لاہور میں تجاوزات کیخلاف جاری گرینڈ آپریشن کے دوران گزشتہ48 گھنٹوں میں 55 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہدرہ، گلبرگ، سمن آباد اور اطراف میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں، مغلپورہ، ہربنس پورہ، فیصل ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں بھی سینکڑوں تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ لاہور کو انکروچمنٹ فری سٹی بنانے تک میگا آپریشن جاری رہے گا، شہر سے تجاوزات اور غیر قانونی قابضین کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات کی بحالی اور ٹریفک کی روانی کیلئے یہ اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔