تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضاکے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے شہربھر میں تجاوزات خاتمے کیلئے بہت بڑا گرینڈ آپریشن شروع کر دیا۔ کارروائی میں 30 سے زائد مقامات پر ناجائز تجاوزات ختم کی گئیں۔ گفتگو کرتے ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ شہر کی خوبصورتی کو مسخ کرنے ،عوامی راستوں، شاہراہوں اور بازاروں میں رکاوٹ بننے والے قبضہ مافیا کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا عوامی راستوں پر ناجائز قبضہ شہریوں کی معذوری اور ٹریفک کی روانی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔