لاہور (کرائم رپورٹر)ایل ڈی اے ہائوسنگ اور ٹائون پلاننگ افسران نے گزشتہ روز تجاوزات کے خلاف آگاہی کے لیے گلبرگ کے مختلف بلاکس کادورہ کیا۔ڈائریکٹرہائوسنگ شہبازالحق گھرکی، ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ سدرہ تبسم ودیگر افسران نے ظہورالٰہی روڈ،مین مارکیٹ گلبرگ کے اطراف دورہ کیا۔تجاوزات کے خلاف آگاہی مہم میں ڈائریکٹر ہائوسنگ،ڈائریکٹرٹائون پلاننگ، پی ایچ اے اور انفورسمنٹ سکواڈ شامل تھے۔ایل ڈی اے افسران نے رہائشی وکمرشل املاک کے مالکان کوتجاوزات ازخود ختم کرنے کی ہدایت کی،رائٹ آف وے،پارکنگ ایریاز سے تجاوزات چند روز میں ختم کردی جائیں،کمرشل املاک کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔