پیٹی میں کرنٹ ،2بچے ہلاک

 ہربنس پورہ برف خانہ سٹاپ کے قریب گھر میں افسوسناک واقعہ ،13 سالہ نشا،15سالہ اویس دم توڑ گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے کپڑے کی پیٹی میں کرنٹ آنے پر دو بچے جاں بحق ہوگئے ریسکیو حکام کے مطابق ہربنس پورہ برف خانہ سٹاپ کے قریب گھر کی کپڑوں کی پیٹی میں کرنٹ لگنے کے باعث دو بچے 13سالہ نشا اور 15سالہ اویس جاں بحق ہوگئے ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی