پیٹی بند بھائی کا اغوا، اے وی ایل سی کے سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکار برطرف

کراچی(آئی این پی )کراچیمیں منگھوپیر کے علاقے میں غیر قانونی چھاپے اور اپنے ہی پیٹی بند بھائی کو اغوا کرنے کے نتیجے میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کے سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا۔ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی کے مطابق اہلکاروں نے منگھوپیر میں غیر قانونی چھاپا مارا تھا، جس پر انھیں برطرف کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف منگھوپیر تھانے میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔اس چھاپے سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی