ڈولفن سکواڈ کی کارروائی ، 4 ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے مختلف کارروائیوں کے دوران ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک کار، تین موبائل فون، اسلحہ، گولیاں اور منشیات برآمد کی گئیں۔ دورانِ پٹرولنگ 32 اشتہاری سمیت 452 عادی مجرمان گرفتار کیے گئے۔