لاہور میں ہونے والی بارش کے بعد واسا نے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی مقدار سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں ریکارڈ کی گئی، جہاں 12 ملی میٹر بارش ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق لکشمی چوک اور نشتر ٹاؤن میں 10، چوک ناخدا میں 11، جیل روڈ اور ایئرپورٹ میں 6، ہیڈ آفس واسا گلبرگ میں 5، اپر مال میں 6، مغلپورہ میں 7، تاجپورہ میں 5، فرخ آباد میں 7 اور گلشن راوی میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بارش کے باعث شہر کے مختلف نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات بھی موصول ہوئیں، تاہم واسا حکام کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کے لیے تمام ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور صورتحال کو جلد بہتر بنا دیا جائے گا۔